باباغلا م شا ہ بادشاہ یونیورسٹی احاطہ میں پائے جانے والے پرندوں پر مبنی تصویری گائیڈ کا اجراء

اُڑان نیوز نیٹ ورک
راجوری//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری پروفیسر اکبر مسعود نے یونیورسٹی کیمپس میں پائے جانے والے پرندوں پر مبنی ایک کتابچہ’پیکٹوریل گائیڈٹو دی بارڈز آف بی جی ایس بی یو کیمپس ‘کا یہاں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں اجراء کیا۔ انہوں نے اس منفرد کتابچہ کے لئے اسکالروں کو مبارک باد پیش کیا، کتابچہ شعبہ زولوجے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین پرے اور زولوجی شعبہ کے ایم ایس سی طالبعلم سید عتیق الحسن نے تیار کیا ہے۔ اس میں یونیورسٹی کیمپس کے اندر پائے جانے والے 44اقسام کے پردنوں کی تصاویر ، عام نام، سائنسی نام اور ماحولیاتی لحاظ سے اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کتابچے کا اجراء BGSBU کیمپس کے اندر تنوع کی تفہیم کو آگے بڑھانے میں ایک قابل ستائش کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے اُمیدظاہر کی کہ یہ معلوماتی گائیڈ ماہرین حیوانات، پرندوں کے شوقینوں اور بی جی ایس بی یو کیمپس کو حاصل کرنے والے حیوانات میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کے لیے ایک قیمتی وسیلہ ثابت ہوگا۔اس موقع پر موجود افراد میں ڈاکٹر اے اے شاہ ایسوسی ایٹ ڈین اکیڈمک افیئرز اور محمد اسحاق رجسٹربھی موجود تھے۔