سانگلہ نالے کے کنارے سے زنگ آلودہ اے کے 47 رائفل برآمد

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ// پولیس نے سرنکوٹ کے سانگلہ نالہ سے ایک زنگ آلودہ AK47 رائفل برآمد کی ۔یہ سانگلہ نالہ جو سانگل کس کے نام سے مشہور ہے ،کے کنارے پر زمین میں دفن تھی ۔مصدقہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرنکوٹ حامد علی بانڈے ایس او جی اور پولیس ٹیم کے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے جائزہ لیا دیکھا کہ واقع ہی کوئی چیز زمین میں دفن ہے جب اسے کھودا گیا اور وہ ایک زنگ آلودہ AK47 رائفل تھی جو ایک مومی ترپال میں لپیٹ کر رکھی ہوئی تھی ۔نہ اس کے ساتھ کوئی میگزین ملی اور نہ ہی کوئی روانڈ ملا ۔انہوں نے بندوق نکال کر اپنی تحویل میں لی ۔