فضل آباد میں غیر معیاری بلیک ٹاپنگ مکینوں نے سڑک بند کر کے احتجاج کیا

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ//سرنکوٹ کے علاقہ فضل آباد میں جمعہ کے روز مقامی لوگوں نے سڑک پر عارضی دیوار لگا کر سڑک بند کر کے احتجاجی مظاہرہ۔ دوواں موڑ تا دندی دھڑا تین کلومیٹر سڑک پر تارکول بچھائی جانی تھی جس میں محض دو کلومیٹر سڑک پر تارکول بچھائی گئی ۔باقی بچے حصہ پر پیچ بندی کی جارہی ہے ۔احتجاجی لوگوں کا مطالبہ تھاکہ پوری تین کلومیٹر سڑک پر تارکول بچھائی جائے ۔سڑک بند ہونے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم سرنکوٹ رضوان اصغر قریشی موقع پر پہنچے اور محکمہ کے آفیسران سے دریافت کیا ۔الاٹمنٹ کے مطابق صرف دو کلومیٹر سڑک پر ہی تارکول بچھائی جانی ہے جبکہ باقی بچے حصہ پر پچ لگانے ہیں ۔ایس ڈی ایم سرنکوٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام بہتر طریقے کیا جائے اور جو پچ لگانے ہیں وہ بھی بہتر طریقے سے لگائے جایں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔