اسرائیلی بربریت کی سخت مذمت جامع مسجد سرنکوٹ میں فلسطین کی عوام سے اظہارِ یکجہتی

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کی مرکزی جامع مسجد میں فلسطین کے حق میں دعا کی گئی اور علماء کرام نے تمام مساجد سے اسرائیل کی بربریت اور ظلم و ستم کئے جانے کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 50 سال سے مسجد اقصیٰکو اپنے قبضے میں لیے رکھا تھا اب مسجد اقصیٰ میں دوبارہ اذاان کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو آخری دم تک جاری رہے گا ۔اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں کو دھماکہ خیز مواد سے تہس نہس کرتا تھا اور کر رہا ہے اور معصوم بچوں کا قتل عام کرتا آرہا ہے لیکن حقوق انسانیت کی پاسداری کرنے والے ادارے آج تک خاموش تماشائی بنے رہے ،آج بھی وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جو قابل تشویش ہے ۔بعد نماز جمعہ فلسطین کے مسلمانوں کے لیے کامیابی کی دعائیں کی گئیں۔