تحصیلدار انتظامیہ کا بازار دورہ اشیاء ضروریہ کے نرخوں کا جائزہ لیا

جے بی سنگھ
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد یاسین چودھری کی ہدایت پر تحصیلدار حویلی انجم بشیر خان کھٹک اور نائب تحصیلدار معروف خان نے پونچھ کے صدر بازار کا تفصیلی دورہ کر کے اشیاء ضروریہ کے نرخوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضروری سامان کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے سامان کے معیار کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت دی ہیں کہ وہ معیاری سامان اور مناسب قیمتوں پر صارفین میں فروخت کریں۔ انہوں نے سبزی، گوشت اور انڈے اور دیگر ان تمام اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا جن پر ایم ار پی نہیں ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ اگر کوئی بھی دکاندار غیر معیاری سامان بیچتے ہوئے یا زیادہ قیمتوں پر بجتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔