چندی مڑھ میں سڑک تعمیر کے دوران قبرستان کو جزوی نقصان

لوگ برہم، متعلقہ ٹھیکیدار پر لاپرواہی کا الزام
امیرالدین زرگر
سرنکوٹ//سرنکوٹ کے چندی مڑھ علاقہ میں سڑک کے تعمیری کام کے دوران پسی گر آنے کی وجہ سے قبرستان کو نقصان پہنچا تقریباً سات سے آٹھ قبریں ٹوٹ گئیں ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کو منع کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود من مانی کی گئی جس کی وجہ قبرستان کو نقصان پہنچا ۔بعد ازاں پولیس بھی موقع پر پہنچی اور لوگوں کا یقین دلایاکہ کارروائی کی جائے گی۔