پٹھانہ تیر کے نمبردار مداد خان جنجوعہ کا انتقال
متعدد سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار رنج وغم
اُڑان نیوز
مینڈھر//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے گاوں پٹھانہ تیر کے نمبردار اور معروف سماجی شخصیت کرمداد خان جنجوعہ ولد اللہ دِتہ خان مورخہ10مئی کو بعد سہ پہر5:40بجے اچانک اِس دُنیا فانی سے دُنیا فانی سے دارالبقاءکی طرف کوچ کر گئے۔اُن کی نماز جنازہ بروز سنیچر وار مورخہ11مئی2024کو آبائی گاوں میں دو بجے ادا کی گئی جس میں مینڈھر کے اطراف واکناف کے علاوہ سرنکوٹ، پونچھ، منڈی اور راجوری سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔خاندانی ذرائع نے بتایاکہ ”کرمداد خان صبح حسب معمول نماز فجر کی ادائیگی ،چند سپارے قرآن کرین کی تلاوت کرنے کے بعد غسل کر کے سب ضلع صدر مقام مینڈھر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوئے۔ مرکزی جامع مسجد مینڈھرمیں نماز جمعہ اداکی، وہاں پر سینکڑوں لوگوں سے ملاقات کی، براستہ سلواہ گھر واپسی پر جسم میں کمزوری محسوس ہونے لگی ، اپنے آبائی رہائشی مکان سے کچھ میٹر کی دوری پر ہی بیٹھ گئے، وہیں پر جی بھرپانی پیا، کھانا کھایا۔ اہلیہ سے وہیں کچھ دیر آرام کرنے کے لئے چادر مانگی ،جو انہوں نے لائی، وہیں تھوڑی دیر بعد اہلیہ کی گود میں مسکراتے ہوئے روح قفص ِ عنصری سے پرواز کرگئے اور وہ مالک حقیقی سے جاملے“۔مرحوم خوش اخلاق، ملنسار، غریب پروراور صوم وصلوة کے پابند تھے۔انہوں نے بطور نمبردار پٹھانہ تیر چار دہائیوں کے زائد عرصہ تک اپنی خدمات انجام دیں۔وہ اپنے مزاج، حسن اخلاق اور بے باک انداز کی وجہ سے منفرد شناخت رکھتے تھے۔ پسماندگان میں 2بیٹے اور سات بیٹیاں اور اہلیہ ہیں۔اُن کی وفات پر متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے دکھ اور صدمے کا اظہار کیاہے۔ تعزیت کرنے والوں میں سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی، پی ڈی پی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد معروف خان، پی ڈی پی لیڈر اکبر حسین خان، روزنامہ اُڑان کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ،کشمیر عظمیٰ کے سب ایڈیٹر یاسین جنجوعہ، سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزا د ملک، سردار ندیم خان، ایڈووکیٹ راجہ محمود خان، سابقہ سنیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل حسین احمد صدیقی، اپنی پارٹی ترجمان ایڈووکیٹ یاسر خان جنجوعہ، ایڈووکیٹ انظار خان، نیشنل کانفرنس صوبائی سیکریٹری میاں شیراز اظہری مغل، سابقہ ڈی ایس پی عنایت اللہ خان، پٹوار ایسو سی ایشن ضلع پونچھ کے سنیئر عہدیداران افتخار علی خان اور گرداور اعلی اصغر خان ،سابقہ ہیڈماسٹر عنایت اللہ ، محمد اصغر خان جنجوعہ نے اُن کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی د±عا کی ہے۔