وارڈ نمبر 5پٹھانہ تیر گلی میں عوام کا اجلاس

Pathanateer Mendhar. Poonch
سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے گاؤں پٹھانہ تیرگلی میں معززین کا اجلاس منعقد

مینڈھر//تحصیل مینڈھر کی حلقہ پنچایت پٹھانہ تیر گلی میں معززین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں برس کے آخیر میں ممکنہ طور ہونے والے پنچایتی انتخابات سے متعلق غوروخوض ہوا۔ یہ اجلاس وارڈ نمبر 5کے معززین کا تھا۔ اس موقع پر شرکاءنے کہاکہ اِس وارڈ کی روایت رہی ہے یہاں بلا مقابلہ پنچ منتخب کئے جاتے رہے ہیں۔ سال2011کو مشتاق احمد جوکہ نائب سرپنچ بھی رہے کو بلامقابلہ چناگیا۔2020کو ضمنی چناؤ کے دوران بلامقابلہ اِس وارڈ جوکہ خواتین کے لئے ریزر و تھی، سے شگفتہ زوجہ زمورد خان کو اتفاق رائے سے بلامقابلہ چُناگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ وارڈمیں اِسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے پنچایتی چناؤ کے دوران بھی بلامقابلہ ہی اُمیدوار چناجائے گا۔ اس دوران وارڈ سے مجوزہ اُمیدوار کے طور ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود احمد خان کا نام تجویز کیا گیاجس کی شرکاءنے یک زباں تائید وحمایت کی۔ مقررین نے کہاکہ موصوف 35سال کے زائد عرصہ تک محکمہ پولیس میں اپنی خدمات انجام دیں جس میں وہ زیادہ تر تھانہ میں منشی اور نائب کورٹی رہے ہیں۔ وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں، لہٰذا اُن کے تجربہ سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ اس دوران کہاگیاکہ آئندہ اجلاس میں ممکنہ سرپنچ اُمیدوار کے نام کا بھی اعلان کیاجائے گا۔ اجلاس میں نوجوانوں کے علاوہ ریٹائرڈ ایکس سروس مین سردار مظفر احمد خان چغتائی،ریٹائرڈ حوالدار شاہ محمد خان، عبدل احمد خان، امتیاز احمد خان بھی موجود تھے۔