وادی کے4 اُردو صحافی نیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب

منتخب صحافیوں میں بشارت رشید,اعجازڈار،محمد اشرف گنائی اور ساحل اقبال شامل
سری نگر//یکسچینج فار میڈیا گروپ کی جانب سے 40انڈر40میڈیا ایوارڈس 2022کیلے وادی کشمیر کے 4 اردو صحافیوں کو اس نیشنل ایوار ڑ کے لئے منتخب کیا گیا ہیاور یہ چاروں صحافی جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں جو الگ الگ میڈیا اداروں سے سے وابستہ ہیںکشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق ان صحافیوں میں محمد۔اشرف ساکن کولگام (ای ٹی وی بھارت،جموں بیورو)، اعجاز احمد ساکن پلوامہ (تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا) اور بشارت رشید ( آن لائن ایڈیٹرسرینگر میل)ساحل اقبال ساکن کوکر ناگ اننت ناگ کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ان چاروافراد کو مبتخب ہونے پر مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ادھر جنرلسٹ ایسو سی ایشن ترال نے اپنے ساتھی بشارت رشید کو ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ادھر روز نامہ سرینگر میل کے عملہ ادارات نے بھی بشارت رشید کو اس اہم کامیابی کے لئے مبارک باد پیش کی ہے خیال رہے ان صحافیوں کو اس ایوارڑ کے لئے کئی انٹع ویوز سے گزرنا پڑا ہے۔ ادھر انجمن اردو صحافت نے بھی اپنے ایک بیان میں سبھی صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوے امید کرتی ہے کہ یہ اصحاب صحافتی اصولوں اور اقدار کی راہ پر گامزن رہیں گے۔ خیال رہے اس تقریب کا انعقاد 29ر2023کو دہلی کے انٹرنیشنل سینٹر،لودھی روڈ میں دن کے12بجے ہورہا ہے،جہاں پر ملک کے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 40صحافیوں کو اعزازات سے نوازا جاے گا۔