ڈاکٹر عاشق حسین چودھری سٹاف سیکریٹری منتخب

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاشق حسین چودھری متفقہ طور
ڈگری کالج کنجوانی کے سٹاف سیکریٹری منتخب
اُڑان نیوز نیٹ ورک
جموں//تعلیمی سال 2024-25کے لئے صوبہ جموں کے متعددگورنمنٹ ڈگری کالجوں میںسٹاف سیکریٹری کے انتخابات کا عمل جاری ہے۔اسی سلسلہ میں گذشتہ دنوں ڈگری کالج کنجوانی میں الیکشن ہوئے جس میں شعبہ اُردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاشق حسین کومتفقہ طور سٹاف سیکریٹری منتخب کیاگیا۔ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے گاوں گونتھل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاشق حسین چودھری بہترین مقررہونے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ متعدد کالجوں میں دوران ِ سروس اُن کا سہ نصابی سرگرمیوں میں نمایاں رول رہا ہے اور وہ بیشتر پروگراموں میں نظامت کے فرائض بھی انجام دیتے رہے ہیں۔زمانہ طالبعلمی اور یونیورسٹی میں ریسرچ کے دوران وہ سٹوڈنٹس لیڈر رہے ہیں اورگجربکروال سٹوڈنٹس فیڈریشن کےریاستی صدراور چیئرمین بھی اپنی صلاحیتوں کا لواہا منواچکے ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی ڈاکٹر نیرو شرما کو سیکریٹری اور اسسٹنٹ پروفیسر زولوجی کو خزانچی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔