ترون چگ کی بھاجپا سینئر لیڈروں سے میٹنگ

جے بی سنگھ
پونچھ//آج ترون چگ نے پونچھ کا دورہ کیا۔انہوںنے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انتخابات کے لئے حکمت عملی بنائی ۔پارٹی لیڈروں سے آج بی جے پی آفس پونچھ میں میٹنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا یہ تین خاندان مفتی، عبدللہ اور نہرو خاندان لوگوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا صرف لوٹا ہے۔ ان تینوں پریواروں نے صرف اپنے گھر بنائے، اپنے آپ کو دیکھا ۔میں حیران ہوں پہلے شیخ عبدللہ تھا پھر فاروق عبدللہ پھر عمر عبدللہ اب ہوسکتا ہے چھوٹے عبدللہ بھی حکومت کرے گا اور پہلے مفتی صاحب پھر بہن محبوبہ مفتی صاحبہ اور پہلے نہرو جی پھر اندرا جی سنجے گاندھی راہول گاندھی راجیوگاندھی یہ شاہی راج یہ پریواروں کا راج عوام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ کہتا ہے کہ پاکستان کے پاس اٹیمی بم ہے ۔انہوں نے کہا پی او جے اے کے فاروق عبداللہ جی ایک ایک انچ زمین بھارت کی ہے۔ یہ جو محبوبہ جی اور فاروق عبداللہ صاحب کچھ پاکستان اور چائیناکا گانا گاتے ہیں ، یہ گانا نہیں چلے گا ۔جموں کشمیر کی عوام کا تحفظ یہاں کی سرکار کرناجانتی ہے اور فاروق عبداللہ آپ پاکستان ،پاکستان پی او کے کی طاقت کا ہمیں نہ بتائیں ۔ہندستان کی طاقت یہاں کی عوام ہے اور مودی جی کے دور میں ہمارا ملک بہت مضبوط ہے۔