سید امتیاز کاظمی کو صدمہ، والدہ نسبتی کا انتقال

متعدد سیاسی، سماجی شخصیات اور اساتذہ کا اظہارِ تعزیت
اُڑان نیوز
سرنکوٹ //خطہ پیر پنجال کی معروف سماجی شخصیت اور اُڑان میڈیا پبلی کیشن کے سرپرست اقبال کاظمی کے برادر اصغر، پرنسپل اور زونل ایجوکیشن افسر بفلیاز سید امتیاز کاظمی کی والدہ نسبتی اور مرزا محمد رزاق کی والدہ محترمہ جمعرات کے روز انتقال کر گئیں۔ اُن کی عمر 105سال بتائی جاتی ہے۔مرحومہ نیک سیرت، خدا دوست، خوش اخلاق، صوم وصلوۃ کی پابند، غریب پرور، سخی، دیانتدار اور مخلص خاتون تھیں۔ اُن کی نماز جنازہ 6:30بجے شام سرسید اکیڈمی کے گروانڈ میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی۔ کئی سیاسی، سماجی شخصیات، اُساتذہ، لیکچررز، سول سوسائٹی ممبران نے سید امتیاز کاظمی، مرزامحمد رزاق اور دیگر سوگواران ِ کنبہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دُعا کی ہے۔