جے بی سنگھ
پونچھ//ڈی ایس پی ٹریفک راجوری-پونچھ نے مغل شاہرہ پر ٹریفک نقل وحمل سے متعلق جاری ایڈوائزری میں کہا ہے کہ مغل شاہرہ پر حالیہ دنوں راجوری-پونچھ اضلاع سے گوجر بکروال طبقہ کی طرف سے اپنے مال مویشی لے کر اوپری علاقوں اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس وجہ سے سڑک پر جام لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سڑک پر 22 مئی تک چھوڑی گاڑیون کے لئے یکطرفہ ٹریفک یعنی پونچھ سے شوپیان کیلئے ہی جاری رہے گی۔اس کیلئے بفلیاز/پوشانہ سے صبح دس بجے سے دو بجے بعد دوپہر تک اجازت دی جائے گی۔