پونچھ میں پردیش کانگریس کمیٹی کا اجلاس گرجیت سنگھ کو اقلیتی سیل کا ضلع چیئرمین بنایاگیا

جے بی سنگھ
پونچھ//پردیش کانگریس کمیٹی ضلع اکائی پونچھ کا ایک اجلاس کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل ریاستی نائب چیئرمین راجندر سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پرگرجیت سنگھ کو جموں وکشمیر کانگریس کمیٹی ضلع اکائی کا اقلیتی سیل کا چیئرمین نامزد کیا ۔ اس موقع پر میٹنگ میں دیگران میں انمول سنگھ صدر رام داس سیوا سوساٹی، جنرل سیکریٹری بلبیر سنگھ، اونکار سنگھ صدر گردوارہ پرانی پونچھ، محمد علی خان، محمد شبیر، جاوید اقبال، سربجیت سنگھ کرانتی، امرجیت سنگھ، ایس ایس کھجوریہ، گورمیت سنگھ، جتندر سنگھ، بلوندر سنگھ، بتھتر سنگھ، پرتھپال سنگھ اور دیگران موجود تھے۔ سبھی نے نیا عہدہ ملنے پر موصوف کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی کی طرف سے جو زمہ داری ان کو سونپی گئی ہے وہ اس کو ادا کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔