راشٹریہ بال پراسکار حاصل کرنیولی حنایا نثار نے نیپال میں منعقد ہونے والے 7ویں Sqay ساوتھ ایشین چمپئن شپ میں سونے کا میڈل حاصل کیا

زبیرقریشی
سرینگر//حال ہی میں ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکار برائے سال 2023 حاصل کرنے بعد کشمیر کی بیٹی حنایا ںثار نے کاٹھمانڈو نیپال میں منعقد ہونے والے 7ویں Sqay ساوتھ ایشین چمپئن شپ میں سونے کا میڈل جیت کا ایک اور سنگ میل عبور کیا۔ یہ چمپئن شپ نیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم کرتیپور کاٹھمانڈو نیپال میں 3 فروری کو شروع ہوئی اور 5 فروعی کو اختتام پذیر ہوئی۔چمپئن شپ میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی حنایا نثار نے انڈیا کو ریپرزنٹ کیا اور فائنل مقابلے میں سونے کا میڈل حاصل کر کے اپنا اور ملک کا نام روشن کیا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں حنایا نثار نے پراکرم دیوس کے موقعے ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں کھیلوں کے زمیرے میں پردھان منتری راشٹریہ بال پراسکر برائے سال 2023 حاصل کیا۔ جس کے بعد وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملیں۔اس جیت پر حنایا نثار نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے فخریہ لمحہ سے تعبیر کیا۔ ” میں بہت خوش ہوں کہ میں نے اس چیمپیئن شپ میں انڈیا کی نمائندگی کی اور سونے کا میڈل حاصل کیا۔ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔ ” حنایا نے کہا حنایا نثار SQAY کی مارشل آرٹس کی کھلاڑی ہیں۔ حنایا نثار نے یہ اعزاز حاصل کرکے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی ہاں ضرورت ہے تو صرف ایک پلیٹ فارم کی۔باراں سال کی کم عمری سے ہی حنایا نثار نے SQAY مارشل آرٹ میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ اس نے سال 2018 میں چنگجو، جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی تیسری عالمی SQAY مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کرکے اپنا اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ غور طلب ہیکہ SQAY کشمیر کا قدیم روایتی مارشل آرٹ ہے جس کے فروغ کے لئے یوٹی حکومت نے تمام ضروری اقدامات دردست لئے ہیں۔ ایدھر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حنایا نثار کو اس جیت پر مبارک باد پیش کی۔