سرنکوٹ پولیس کی کاروائی25چالان6موٹر سائیکل ضبط

رشید زرگر
سرنکوٹ// ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت کے مطابق ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر نے سرنکوٹ بازار میں مختلف جگوں پر ناکے لگا کر غیر قانونی طور گاڑی چلانے والوں کو 25 چلان کئے۔اس دوران 6 چھ موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ اس دوران ایس ایچ او انظر میر نے بتایا کہ گذشتہ روز ہوئے موٹر سائیکل حادثات میں موتیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ پہنے افراد کو یہ حادثات پیش آئے ہیں۔ اور اوور لوڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے اس مہم کو تیز کیا ہے اور یہ مہم جاری رہے گئے۔ تاہم غیر قانونی طور پر گاڑیاں چلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ موٹر سایکل سوار کو ہلمٹ پہن کر چلنا چاہیے اور اورلوڈنگ اب نہیں ہونے دی جائے گی۔