ایس ڈی ایم سرنکوٹ کا مختلف دفاتر کا اچانک معائنہ

رشید زرگر
سرنکوٹ// ایس ڈی ایم سرنکوٹ نریش کمار ڈینگرہ نے تحصیلدار سرنکوٹ اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف محکموں کے دفاتر پر اچانک چھاپہ مار کر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اطلاع کے مطابق ایس ڈی ایم نے سرنکوٹ زیڈ ای او دفتر کا اچانک دورہ کیا اور نجی اسکولوں کا ریکاڈ چیک کیا گیا۔ جس میں ایس ڈی ایم نے ہدایت جاری کی کہ کوئی بھی نجی اسکول نہیں کھلاہونا چاہے۔ کیونکہ سرکاری حکم کے مطابق سکولوں میں چھٹیاں ہوچکی ہیں۔ اگر اب کوئی کھولہ ملا تو سخت کاروائی عمل لائی جائے گی۔ اسطرح ایس ڈی ایم نے پرائیویٹ کوچنگ سنٹروں کو بھی ہدایت جاری کی کوئی بھی گورنمٹ ٹیچر سکول کے وقت میں کوچنگ سنٹر میں ملے تو زبردست قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اگر چھٹیوں میں سرکاری ٹیچر پڑھنے کی کوشش کرئے گا تو اس کو پڑھنے کی اجازات لینی پڑے گی۔ زیڈ ای او کو ہدایت جاری کی جو نجی سکول چھٹیوں کے باوجود کھلے ہیں انہیں فوری طور پر بند کر دیا جائے۔ اسی دوران ایس ڈی ایم محکمہ امورصارفین پر چھاپہ مارا جہاں پر تمام فیڈ بیک چیک کی گئی کہ کتنا راشن لوگوں کو ملا اور راشن میں کیا کیا آ رہا ہے۔ تحصیل سپلائی آفیسر کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مستحق فرد کو راشن نہ ملا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس کہ بعد حاضری رجسٹر چیک کیے گئے۔ جن لوگوں کے کارڈ ابھی تک نہیں ملے انھوں کارڈ فراہم کیے جائیں۔ اسطرح ایس ڈی ایم نے سی ڈی پی او آفس میں چھاپہ مارا ۔اور اس دوران تمام آنگنواڑی سنٹروں کی جانکاری حاصل کی اور کہا کہ نیوٹریشن بچوں کو وقت پر ملنی چاہے اور سنٹروں کو مزید مستحکم کیا جائے اور ملازموں لاپرواہی کا مو قعہ نہیں ملنا چاہے۔