ممبر اسمبلی مینڈھر کا دفتر لوگوں کی توجہ کا مرکز

طارق خان
مینڈھر//ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے مینڈھر کے عوام کی رسائی اور ان کے مطالبات کو بروقت حل کرنے کے لئے اپنا دفتر قائم کیا گیا تھا جہاں مینڈھر حلقہ کے عوام کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔ممبر اسمبلی مینڈھریہاں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں، وفود سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور مختلف مطالبات منظور کرتے ہیں۔اس حوالے سے محمد رشید مغل نے کہا کہ سال2002ء میں جب پہلی مرتبہ جاوید ا حمد ران ممبر اسمبلی مینڈھر منتخب ہوئے تب سے یہ دفتر قائم ہے جہاں ہر گذرتے دن کہ ساتھ ساتھ عوامی مصروفیات اور مشغولات میںبھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔راجا تنویر احمد خان نے کہا کہ اس دفتر کا قیام ممبر اسمبلی مینڈھر کی جانب سے لیا گیا ایک اہم فیصلہ تھا۔اس فیصلے کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔آج یہ دفتر مینڈھر کے لوگوں کا مرکز بن چکا ہے۔اس دفتر میں باضابطہ جہاں روز مرہ کے معاملات کا ریکارڈ محفوظ رہتاہے۔آفتاب چوہدری نے کہا کہ مینڈھر میں ممبر اسمبلی اپنی موجودگی کے د وران صبح سے شام تک عوام مسائیل سننے کے بعد ان کے مناسب اور پائیدار حل کیلئے انتظامیہ کو بر وقت ہدایت جاری کرتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ممبر اسمبلی مینڈھر کے اس دفتر میں ایک درجن سے زائد افراد رضا کارانہ طور پرخد مت انجام دیتے ہیں۔ اس دفتر میں مختلف شعبہ جات قائم ہیں۔