رہبر ِ تعلیم اساتذہ کے وفد کی چیف ایجوکیشن افسر پونچھ سے ملاقات

پرتپال سنگھ
پونچھ//رہبر ِ تعلیم تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک وفد چیف ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد سے ملاقی ہوا جسمیں ایسوسی ایشن کے اہم عہدداران نے شرکت کی۔ وفد نے سی ای او پونچھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ستر سے زائد رہبرِ تعلیم اساتذہ ایک ہی لسٹ میں مستقل کئے گئے ہیں۔ وفد کی سربراہی ریاستی سینئر وائس چیئرمین نجم جعفری کر رہے تھے۔ جعفری نے کہا کہ چیف ایجوکیشن آفیسر نہایت ہی ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔وفد نے سی ای او کا شکریہ ادا کیا اور امید جتائی کہ اساتذہ کے باقی مسائل بھی جلد حل کئے جائیں گے۔دوران ملاقات متعدد مسائل زیر غور لائے گئے جن میں معلم کی ڈگری کو سروس ریکارڈ میں درج کرنے کے احکامات جاری کرنے کو کہا گیا۔سی ای او نے موقع پر ہی زونل ایجوکیشن آفیسر ز کو ہدایت دی کہ معلم اردو کی ڈگری کو مطابق لوازمات اساتذہ کی سروس بک میں درج کیا جائے۔ اس کے علاوہ ٹائم بونڈ فائل،ایس ایس اے کے اساتذہ کی تنخواہیں اور بقایاجات واگزار کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ سی ای او نے وفد کو یقین دہانی کر واتے ہوے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وفد میں شمیم ا لحسن انصاری نائب صدر. نیاز کرمانی زونل صدر ساتھرہ. سجاد کرمانی, شکیل قریشی .عامر کرمانی.سیدمحمد یوسف شاہ زونل صدر سرنکوٹ. پرویز احمد زون صدر منکوٹ . جاوئر احمد پٹھان جنرل سکریٹری اکبر علی بانڈے زونل صدر منڈی و دیگر شامل تھے