ایم جی نریگا عارضی ملازمین کا احتجاج جاری 18دسمبر کو سول سیکریٹریٹ جموں کا گھیرائو کرنے کا اعلان

سرفراز چک
منڈی // تحصیل منڈی کے صدر مقام پر ایم جی نریگا ایسوسی ایشن منڈی اور لورن بلاک کے ملازمین دو دن سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں ہونگے تب تک ہماری یہ ہڑتال جاری رہے گی۔اس موقعہ پر ایم جی نریگا ملازمین کے احتجاجی مظاہرے کے دوران مقررین نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ نوکری کے لئے جامع پالیسی بنائے جانے کا ہے۔ جب تک حکومت ہماری عارجی ملازمت کی مدت کو طے نہیں کرے گی تب تک ہماری یہ ہڑتال جاری رہے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر طلعت خان نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے 18 تاریخ کو جموں میں جموں کشمیرکے تمام عارضی ملازمیں اکٹھے ہوکر سیکڑیٹ کا گھیراؤ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کرویا مرو پر عمل کیا جائے گا کیونکہ وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچائیت راج نے ان ملازمین کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ملازمین کے صبر کاپیمانہ اب لبرنیرہو چکا ہے۔ چھہ ماہ سے میں تنخواہ بھی نہیں دی جا ری ہے حکومت کے کھوکھلے دعوئوں سے کام نہیں چلنے والا۔ن کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے ملازمیں ایسے بھی ہیں جو اب چالیس سال کی عمر پار کر چکے ہیں اب وہ کسی دوسرے محکمہ میں بھی نہیں جا سکتے ہیں انہوں نے انتباہ دیا کہ جب تک ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جائے گا احتجاج جاری رکھا جائے گا۔