نیشنل گرل چائلڈ ڈے:بچیاں ہمارے مستقبل کی لیڈر ہیں:منوج سنہا سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بچیاں ہمارے مستقبل کی لیڈر اور ہمارے سماج میں تبدیلی لانے والی ہیں۔انہوں نے کہا: ‘آئیے ہم مل کر ایک ایسا مستقبل بنائیں جس میں ہر بچی ہمارے قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کر سکے’۔موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نینشل گرل چائلڈ ڈے (لڑکیوں کے قومی دن) کے موقع پر ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر آئیے ہم بچیوں کی غیر معمولی کامیابیوں کا جشن منائیں اور انہیں بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں’۔ان کا کہنا تھا: ‘بچیاں ہماری لیڈر، مخترع اور تبدیلی لانے والی ہیں’۔منوج سنہا نے کہا: ‘آئیں ہم مل کر ایک ایسا مستقبل بنائیں جس میں ہر بچی ہمارے قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرسکے’۔بتادیں کہ ملک میں پر سال 24 جنوری کو نیشنل گرل چائلڈ ڈے منایا جاتا ہے جبکہ لڑکیوں کا عالمی دن 11 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

جموں وکشمیر میں سخت حفاظتی حصار میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل۔اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیا

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی بندوبست مزید چوکس،سری نگر جموں قومی شاہراہ سیل

کشمیرمیںچوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتیں رونما، 8 مکان، ہوٹل عمارت،شاپنگ کمپلیکس، گودام،چار دکانیں خاکستر

کشمیر میں خشک مگر سرد موسمی صورتحال کا سلسلہ جاری، سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9ریکارڈ