حکومت نے رام مندر کی افتتاح کے دن 22 جنوری کو نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا

سری نگر/جموں وکشمیر حکومت نے رام مندر کی افتتاح کی تقریب کے دن یونین ٹریٹری میں 22 جنوری یعنی پیر کے روز نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘گورنمنٹ آرڈر نمبر1582 – JK (GAD) سال 2023 مورخہ 11 دسمبر 2023 اور آرڈر نمبر 1583 – JK (GAD) مورخہ 11 دسمبر 2023 کے تسلسل میں 22 جنوری 2024 یعنی پیر کے روز دوپہر ڈھائی بجے دن تک جموں و کشمیر میں نصف دن کی تعطیل رہے گی’۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے بھی 22 جنوری کو رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے دن پورے ملک میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت نے نصف دن کی چھٹی کا اعلان اس مقصد سے کیا ہے تاکہ لوگ رام للا کی پران پرتشٹھا کا براہ راست نشریہ دیکھ سکیں۔