مرکز نے الیکشن سے قبل ایس ٹی کا درجہ دیا

تو پہاڑی قبیلے کی بھاجپا کو بھر پور حمایت ملے گی :واجد بشیر ٹیکو
طارق خان انقلابی
مینڈھر//مینڈھر کے گوہلد ریلاں ڈی ڈی سی ممبر واجد بشیر خان ٹیکو کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سابقہ فوجی آفیسران، معززین علاقہ اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے علاقہ کی تعمیر وترقی معاملات پر روشنی ڈالی۔اپنے خطاب میں واجد بشیر خان ٹیکو نے کہا ’’ہم بی جے پی سرکار کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوںنے آٹھ سال کے اندر یوٹی جموں و کشمیر میںبڑے پیمانے پر معیاری تعمیری وترقی کی ۔جو کام سابقہ سرکاروں میں ستر سالوں میں نہیں ہوئے تھے ،آج بی جے پی سرکار میں تیزی کے ساتھ ہو رہے ہیں جن میں پانی،بجلی،سڑک،طبی سہولیات،جدید معیاری تعلیم و دیگر شامل ہیں۔انہوں مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ الیکشن سے پہلے پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ یوٹی جموں و کشمیر میں بسنے والا ایک بڑا پہاڑی قبیلہ بھی آنے والے الیکشن میں آسانی کے ساتھ حصہ لے سکے۔انہوں نے جموں و کشمیر میں بسنے والی تمام عوام سے اپیل کی ہے بی جے پی میں شامل ہو کر اپنے اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی کروائیں۔