پونچھ میں جموں وکشمیر سپورٹس

کونسل کے زیر اہتمام انٹرزون مقابلے جاری
جے بی سنگھ
پونچھ//جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس میںانٹر زون کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ والی بال کی انڈر 14 مقابلہ میں ہائی سکول بانڈی چیچیاں کی ہائی سکول قصبہ کی ٹیم کو شکست دی ۔والی انڈر 17 میں ہائر اسیکنڈری سکول چنڈک نے ہائی سکول بانڈی چیچیاں کو ہرایا۔ کھوکھو انڈر 14 میں مڈل سکول بیلہ نے مڈل سکول باؤلی کو جبکہ انڈر 17 کھوکھو مقابلے میں ہائی سکول بانڈی چیچیاں نے ہائر سیکنڈری سکول چنڈک کو ہرایا۔ کیرم میں انڈر 14 میں مڈل سکول کشمیری نے مڈل سکول چیڑ والی کو ہرایا جبکہ انڈر 17 میں ہائر سیکنڈری سکول چنڈک نے ہائی سکول ڈینگلہ کو شکست دی۔ بیڈمنٹن کے مقابلہ میں انڈر 14 میں مڈل سکول جنیاڑ نے مڈل سکول بیلہ جنیاڑ کو جبکہ انڈر 17 میں ہائی سکول بانڈی چیچیاں نے ہائی سکول قصبہ جو شکست سے ہم کنار کیا ہے۔ اسی طرح کبڈی کے انڈر 14 مقابلہ میں مڈل سکول بیلہ جنیاڑ نے مڈل سکول تمبرا کس جبکہ انڈر 17 مقابلے میں ہائر سیکنڈری سکول چنڈک نے ہائی سکول ڈینگلہ کو ہرایا۔ اس مقابلوں کی مجموعی نگرانی ڈی وائی ایس ایس او پونچھ محمد قاسم کرہے تھے جن کو فیزیکل ایجوکیشن ماسٹرس، ٹیچرس، رہبر کھیل اساتذہ کی ٹیکنیکل خدمات حاصل رہیں۔