اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی کاوشیں اودھم پور تامونگری سڑک کا مرمتی کام شروع

اُڑان نیوز
جموں//22مئی کو جموں وکشمیر اپنی پارٹی کا ضلع اودھم پور کے مونگری علاقہ میں عوامی جلسہ منعقد ہوا جس سے پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے خطاب کیا تھا۔ وہاں پہنچنے کے دوران انہوں نے از خود اوودھم پور تا مونگری سڑک کی خستہ حالی کو دیکھا۔موصوف نے جلسہ کے دوران بھی سڑک کی خستہ حالی پر گہری تشویش ظاہر کی اور بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ شیلندر کمار کی نوٹس میں یہ بات لائی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مونگری سڑک پر تعمیری کا م شروع کر دیا ہے ، بہت جلد اِس پر بلیک ٹاپنگ کی جائے گی۔ آج ایک ویڈیو پیغام میں الطاف بخاری نے بتایا’’22مئی کو اسمبلی حلقہ اودھم پور کے مونگری علاقہ میں ہمارا جلسہ تھا ، جہاں پہنچنے کے دوران میں نے دیکھ کہ سڑک کی حالت بہت ہی خستہ ہے، جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوئے ہیں۔ یہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا، آج میں مونگری کی عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ اِس سڑک پر کام شروع کر دیاگیاہے ، میں اس کے لئے لیفٹیننٹ گورنر اور کمشنر سیکریٹری کا شکر گذار ہوں، اُمید ہے سڑک پر بلیک ٹاپنگ سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔