’میر ا نوجوان میرا فخر‘کا تیسرا مرحلہ

اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں کھیل مقابلے
جے بی سنگھ
پونچھ//سیکریٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل کی رہنمائی اور ڈائریکٹر جموں اشوک کمار کی زیر نگرانی میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں میں شامل کرنے کے مقصد سے ’مائی یوتھ مائی پرائڈ‘کے تیسرے فیس کے تحت سپورٹس کونسل کا اقدام اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ اور آسٹرو ٹرف پونچھ میں بھی منعقد ہوا۔ تقریب میں پونچھ میں لڑکوں اور لڑکیوں نے ہاکی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ میچ سپورٹس سٹیڈیم پونچھ اور ہاکی آسٹرو ٹرف پونچھ میں کھیلے گئے۔ لڑکوں کے مقابلہ میں کھیلو انڈیا ہاکی سینٹر نے پاور ہاؤس کلب کو اور لڑکیوں کے مقابلے میں شام لال ہاکی کلب نے کھیلو انڈیا سینٹر کی ٹیم کو شکست دے دی۔ شام لال ہاکی کلب پونچھ اور کھیلو انڈیا ہاکی سنٹر پونچھ کے اشتراک سے میچز کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج مینیجر سپورٹس سٹیڈیم نردوش کمار، سینئر باکسنگ کوچ مشتاق احمد ہاکی کوچ نوجوت سنگھ، باکسنگ کوچ روہت شرما، گراؤنڈ انچارج رام پرکاش اور کرن کمار نے ان مقابلوں کو مجموعی طور پر دیکھا۔ اس موقع پر سماجی کارکن پرینکا سنگھ رکن جموں و کشمیر ووشو ایسوسی ایشن مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے حکومت کے اقدام اور اسپورٹس کونسل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سرحدی گاؤں میں کھیلوں کے مقابلوں کو آگے بڑھانے کے لئے نوجوانوں کو سرکاری کھیلوں کے فوائد سے آگاہ کیا۔ سبکدوش ایس او پریم پرکاش، دلیپ لوتھرا، مکیش کمار فیزیکل ایجوکیشن ٹیچرس، پون کمار فیزیکل ایجوکیشن لیکچرار پنکج شرما، گرمیت سنگھ، تنویر ڈار، ہرمک سنگھ، وشال شرما اور تین سو سے زیادہ شرکاء نے بڑے اجتماع سے میچ دیکھا۔ میچ میں آفشل کے فرائض ہرمک سنگھ، میناکشی شرما اور جگمیت سنگھ نے انجام دیئے۔