تہوار اوربھائی چارہ

 

 

ملک میںان دنوںتہواروںکا موسم  سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔چند دن قبل عید الفطر کا متبرک تہوار تھا ،جب لاکھوںکروڑوںفرزندان اسلام نے عید گاہوںمیںاپنے خالق حقیقی کے سامنے سر بسجود ہو کر ملک و عالم امن کے لئے دعا مانگیں۔خدا وندتعالی سے ترقی و خوشحالی کی دعا مانگی ۔اس موقعہ پر بھاری تعداد میںغیر مسلم ،سکھ وعیسائی بھائیوںنے عید گاہ پہنچ کر مسلم بھائیوںکو عید کی مبارکباد دی ان کو گلے لگایا ،جس کو دنیا نے دیکھا ،کہ کیسے پر امن و بھائی چارگی کے ساتھ عید الفطر منائی گئی ،غنیمت رہی کہ کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا ،اس کے ساتھ ہی لوک سبھا چنائو کا تہوار جاری ہے ،جس کے لئے سبھی سیاسی پارٹیوںنے پورا زور لگانا شروع کر دیا ہے ،ابھی تک اس تہوار میںبھی سب ٹھیک ہی چل رہا ہے ،الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ کی پاسداری کی جا رہی ہے ،اکا دکا کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کے واقعات سننے کو ملے ہیںجو اونٹ کے منہ میںزیرے کے لائق ہیں،یعنی ابھی تک جموریت کا تہوار بہت خوش اسلوبی کے ساتھ رواںدواں ہے ،ہر ایک پارٹی کو پرچار کا موقعہ مل رہا ہے ،ایک دوسرے پر چھینٹا کشی کی جارہی ہے لیکن قانون کے دائرے میںرہ کر ۔اپنی اپنی کاگذاری کو عوام کے سامنے لایا جارہا ہے ۔عوام کو دیکھیںتو وہ بھی کسی لیڈر یا سیاسی پارٹی کو مایوس نہ کر رہے ہیںبلکہ ہر ایک چنائو ی سبھا ،عوامی جلسہ میںہر جگہ بھاری بھیر دیکھی  جا رہی ہے ۔جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس کا پلڑا بھاری ہے ۔دوسری جانب کل پورے ملک کی طرح جموںوکشمیر میںبھی رام نومی کا تہوار پورے دھوم دھام سے منایا گیا ،اس موقعہ پر بھی ہندو مسلم بھائی چارے کے نظارے دیکھنے کو ملے ۔جہاںوادی کے سرینگر شہر میںرام نومی پر شاندار شوبھا یاترا نکالی گئی جس میںہزاروںعقیدت مندوںسے شرکت کی وہیںمسلم بھائیوںنے بھی اس موقعہ پر شوبھا یاترا میںشامل عقیدت مندوںکے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر رام نومی کے تہوار کو چار چاندلگا دئے ،ادھر جموںمیںبھی بہت ہی شاندار انداز میںرام نومی کا تہوار منایا گیا ،اس موقعہ پر شوبھا یاترا نکالی گئی جو مختلف بازاروںسے گذری جس پر پھولوںکی بارش کی گئی ،دوسری جانب مسلم  بھائیوںنے شوبھا یاترا میںشامل عقیدت مندوںکے لئے سٹال لگائے ہو ئے تھے ،شوبھا یاترا میںشامل لیڈروںکو پھولوںکے ہار پہنائے گئے ،ان کو خاطر ت واضع کی گئی ،بھائی چارے کی روائتی مثال کو فروغ دینے کے لئے مسلم بھائیوںنے تہوار میںنیا رنگ بھردیا ،ایسے میںتہواروںمیںبھائی چارے سر چڑھ کر دیکھنے کو ملا ،جو خوش ائند اقدام ہے ۔جس کی جتنی سراہنا کی جائے کم ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔