سانگلہ کی عوام نے ’اپنی مدد آپ ‘ کے تحت سڑک کا تعمیری کام شروع کیا

امیرالدین زرگر

سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت درہ سانگلہ کی عوام نے انتظامی سطح پر نظر انداز کئے جانے کے بعد ’اپنی مدد آپ ‘کے تحت چندہ جمع کر کے سڑک کا تعمیری کام شروع کیا ہے ۔اِن کا کہنا ہے کہ وہ انتظامیہ سے سخت مایوس ہیں،عرصہ چار سال سے اُن کا پرزور مطالبہ رہا ہے کہ یہاں سڑک تعمیر کی جائے لیکن اس پنچایت پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔کسی بھی محکمے کا کوئی ملازم سنجیدگی نہیں برتتا ۔ بالآخر دو ہزار آبادی پر مشتمل اِس گاؤں کے لوگوں نے چندہ جمع کر کے سڑک کا تعمیری کام شروع کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں ایک مسجد کا تعمیری کام شروع کیا گیا تھا جس کا میٹریل جگہ پر پہنچانا کافی مشکل ہو رہا تھا اور کیریج بھی کافی زیادہ پڑھ رہا تھا ۔اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کر کے سڑک کا کام شروع کرنا پڑا ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ سے اپیل کی کہ وہ پنچایت درہ سانگلہ کا دورہ کرکے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں ۔