صارفین پر محکمہ بجلی کی یلغار

ٰٓایک جانب اخبارات میںشائع اشتہارات میںصارفین کو تین سو یونٹ بجلی ماہانہ مفت دینے کو کہارہا ہے مگر دوسری جانب بجلی صارفین کے کنکشن کاٹنے کا سلسلہ دراز ہو رہا ہے ۔دو ماہ بجلی کا بل ادانہ کرنے والوںکو بجلی منقطع کی جا رہی ہے ۔محکمہ کے اعلی عہدیدارکے مطابق ابھی تک ماہ جنوری میںہزارہا کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں۔حالانکہ سمار ٹ میٹرز کی تنصیب کے دوران عوامی نمائندوںکی جانب سے یہ معاملہ اٹھائے جانے کے بعد کہ غریب صارف کو کچھ تو بل میںچھوٹ دی جائے ۔تو سرکار نے بھی اس مانگ کو جائز قرار دیتے ہوئے غریب کو راحت دینے کی بات کی تھی مگر اعلان کئے جانے کے بعد ابھی تک غریب کو کوئی بھی راحت نہیںمل رہی ہے ،جس کی وجہ سے غریب پریشان حال ہے کیونکہ سمارٹ میٹر کا بل عام بل سے تین گنا اضافی آرہا ہے ۔اور بلوںکے بارے تضاد بھی دیکھا جا رہا ہے ،حالانکہ محکمہ نے کسی بھی شکایت کو دور کرنے کے لئے ٹول فری نمبرات سے رابطہ کرنے کیلئے کہا ہے مگر صارفین کی شکایات کا ازالہ ان نمبرات پر ہوتا دکھائی نہ دے رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو محکمہ کے چکر لگانے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ،ہونا تو چاہئے تھا کہ سرکار غریب صارفین کو بجلی بلوںمیںکچھ تو چھوٹ دیتی ،تاکہ اس مہنگائی و بے روزگاری کے دور میںان کو کچھ تو راحت ملتی ۔مگر ایسا ہونا دور کی کوڑی لگتی ہے ، جس کی وجہ سے غریب دو وقت کے کھانے کیلئے بھی ترس رہا ہے ۔جہاںتک کنکشن کاٹنے کی بات ہے تواس کیلئے محکمہ کو چاہئے تھا کہ وہ صارفین کو آگاہ کرتا ،تاکہ صارفین بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا کر نے کو ترجیح دیتے ۔ساتھ ہی سرکار صارفین کو مشورہ دیتی رہتی ہے کہ وہ بجلی کا منصفانہ استعمال کریں،بنا مطلب کے بجلی نہ جلائیں،کیونکہ بجلی بچانا بجلی پیدا کرنے کے مترادف ہے ۔لیکن خود محکمہ کیا کر رہا ہے ،اس کو دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے ۔کیونکہ شہر جموںمیںقومی شاہراہوںپر ،گلی کوچوںمیںلگائی گئی سٹریٹ لائٹس کے بڑے بڑے مرکری بلب جلتے رہتے ہیں،ان کی دن کے اجالے میںجلائے رکھنے کی کیا ضرورت ہے ،کیا اسے بجلی کا ضیاع نہیںکہا جا سکتا ہے ،با ر بار محکمہ کی توجہ اس جانب دلائے جانے کے بعد محکمہ کے افسران پر جوںتک نہیںرینگ رہی ہے ،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بینکوںمیںبجلی بل جمع کرنے کے بعد اگر بینک والوںسے غلطی سے بل محکمہ کو نہ پہنچ پائے تو بھی اس کے لئے صارف کو ہی قصور وار تصور کر کے بجلی کاٹ دی جاتی ہے ،جبکہ صارف محکمہ سے گوہار لگاتا ہے کہ اس نے بل جمع کروایا ہے مگر اس کی کوئی سننے کو تیار نہیںہو رہا ہے ۔جس کی وجہ سے صارفین کے پریشانی بڑھتی چلی جا رہی ہے ۔اس لئے محکمہ پر لازم ہو تا ہے کہ وہ صارفین کی شکایات کا بر وقت نوٹس لے ،ساتھ ہی کنکشن کاٹنے سے قبل صارفین کو آگاہی دی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔