اُڑاپراٹ گاؤں میں 4کلومیٹر پی ایم جی ایس وائی سڑک کی تعمیر ڈپٹی کمشنر کی مداخلت سے دیرینہ تنازعہ حل

مینڈھر//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ تحصیل مینڈھر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران پراٹ گاؤں میں 4 کلومیٹر طویل پی ایم جی ایس وائی سڑک سے متعلق دیرینہ تنازعہ کو حل کیا۔منجیاڑی سے پراٹ براستہ محلہ جگلیان پنیالہ تک سڑک کا کام تین مختلف مقامات پر مقامی لوگوں کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے رُکاپڑا تھا۔ ڈی ڈی سی ممبر میاں فاروق احمد باجی، ایس ڈی ایم مینڈھر عمران رشید کٹاریہ، تحصیلدار راہول بسوترا، تحصیلدار منکوٹ محمد معروف، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر تعمیرا ت عامہ بالاکوٹ محمود احمد کے علاوہ متعلقہ جے ای، پی آر آئی ممبران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اُن مقامات پر پہنچے جہاں تنازعہ جاری تھا۔مقامی شہریوںکے ساتھ گہرے غور و خوض اور بات چیت کے بعد ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جس سے تعطل کا خاتمہ ہوا۔علاقہ مکینوں نے اپنے علاقے سے سڑک کے رابطے کو یقینی بنانے پر ڈپٹی کمشنر کا بے حد خوشی اور شکریہ ادا کیا۔