سرنکوٹ میں پانی اور بجلی کی ہاہا کار جامع مسجد میں پانی دستیاب نہیں، عوام کا انتطامیہ کیخلاف احتجاج

امیرالدین زرگر

سرنکوٹ // سرنکوٹ میںپانی اور بجلی کی بحرانی صورتحال ہے۔ لوگوں نے سول انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی ۔نماز جمعہ سے قبل مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ میں پانی بجلی پر بات کی گئی ۔امام خطیب مولانا عبدالمصطفیٰ نے بتایا کہ کوئی بھی ملازم فون نہیں اٹھاتا اگر کوئی اٹھا بھی لیے تو ایک دوسرے کی جوابدہی لگاتے ہیں لیکن عوام مشکلات سے دوچار ہے مظاہرین نے محکمہ جل شکتی اور محکمہ برقیات کے خلاف زوردار احتجاج کیا ۔پنچایت لسانہ اپر وارڈ نمبر 8 میں بھی گزشتہ روز احتجاج ہو جہاں پانی سپلائی متاثر ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ آفیسران خواب غفلت میں پڑے ہیں اور عوام مشکلات کاشکار ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ آفیسران سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن آفیسران فون اُٹھانا بھی گوارہ نہیں کرتے ۔قصبہ کے علاوہ دیہاتوں کی عوام کو بھی پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اور ایس ڈی ایم سرنکوٹ سے اپیل کی جلد از جلد پانی اور بجلی کی سپلائی کو بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاج میں شدت لائیں۔