اکھنور۔ راجوری شاہراہ توسیع پروجیکٹ پر کام شدومد سے جاری ڈپٹی کمشنر راجوری نے نوشہرہ میں 700میٹر ٹنل کا معائنہ ہوا

اُڑان نیوز

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے کل جموں۔پونچھ NH144A شاہراہ کے مرحلہ پانچ کے تحت تحت نوشہرہ میں تعمیر کی جا رہی 700 سو میٹر سرنگ کا معائنہ کیا۔ اس ٹنل کی تعمیر سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی، سفر کا کم وقت، بہتر حفاظت اور زیادہ موثر نقل و حمل یقینی بن سکے گی۔ ڈی ڈی سی نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور یقین دلایا کہ حکومت اس منصوبے کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے اور عام لوگوں کو رابطہ کے حوالے سے ضروری فوائد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے بین الاضلاع تال میل برقرار رکھنے کے لیے کام کریں تاکہ عام لوگوں کو ضروری فوائد فراہم کیے جاسکیں۔ ڈی ڈی سی نے کام کے معیار کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کے خلاف خبردار کیا۔اے ڈی سی نوشہرہ کرتار سنگھ، اے سی ڈیفنس سلیم قریشی، تحصیلدار نوشہرہ اور بی آر او کے متعلق افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔