فلموں کی عکس بندی دنیاکی بہترین جگہوں میں جموں وکشمیر کومنفرد مقام حاصل

دو سو پچاس فلموں کی عکس بندی مکمل ایک سو پچاس مزیدفلموں کی عکس بندی ہونے جارہی ہے/ سیکرریٹری ٹورازم
سرینگر//جموں کشمیر کو ہالی وڈاور بالی وڈفلموں کی عکسبندی کے لئے دنیاکی بہترین جگہوں میں سے ایک قراردیتے ہوئے سیکریٹری سیاحت نے کہاکہ 250کے قریب فلموں کی عکس بندی فلموں میں ہوئی اور فلموں کی عکسبندی کے لئے جموں کشمیرکو چناگیا ہے ہالی وڈ اور بالی وڈ کی جانب سے جموں وکشمیرکو فلموں کی عکسبندی کے لئے چننا ایک بہتر مستقبل کی عکاسی ہے جسے یہاں کی معاشی اور اقتصادی حالت میں بہتری آئی گی او ر 1980کے حالات دوبارہ لوٹ رہے ہیں ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق سرینگر کے زیرو برج علاقے میں ایک فلم کی عکس بندی کے پہلے دن منعقد کی گئی تقریب پر زررائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران سیاحت کے سیکریٹری عابدرشید شاہ نے اس بات کاانکشاف کیا کہ جموں وکشمیر پرُامن حالات کی طرف رواں دواں ہے اور 1980جب ہای وڈاو ربالی وڈ اپنی فلموں کی عکس بندی کے لئے جموںو کشمیر کو ترجیح بنیادوں پر لیتے تھے پچھلے تین برسوں کے دوران جموںو کشمیر میں چار سو فلموں کی عکسبندی کے لئے درخواستیں موصول ہوئی۔ 250کے قریب فلموں کی عکسبندی مکمل ہوئی او ر150کے قریب مزیدفلموں کی عکسبندی جموںو کشمیرمیںہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہا لی ود اور بالی وڈاس بات پرمتفق ہے کہ دنیا کی بہترین جگہوں میں جموںو کشمیر کومنفرد مقام حاصل ہے اور یہ جگہ فلموں کی عکس بندی کے لیئے نہایت ہی موضون ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں عمل میں آ نے سے سیاحت کوفروغ مل رہاہے نئے نئے مقامات نقشے پرآرہے ہیں بڑی تعداد میں لوگوں کو روز گار فراہم ہورہاہے معاشی اور اقتصادی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور سب سے بڑی بات ملکی اور غیرملکی سیاح جموںو کشمیرکواپنی پہلی پسند قرار دے رہے ہیں سیکریٹری سیاحت نے کہاکہ جہاں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے اداکار پروڈوسر ڈائریکٹراور دوسرا عملہ جموںو کشمیرمیں اپنے رو ز گار کوتراش رہے ہے وہی مقامی اداکار ٹھہٹر سے وابستہ فنکار اداکاروںکے لئے بھی موقعے دستیاب ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حالات اس بات کی گواہی دیتے ہے کہ فلموں کی عکسبندی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ملکی غیرملکی سیاح بھی وار دکشمیر ہونے جارہے ہیں ۔ زررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران سیکریٹری نے کہا پچھلے دو برسوںسے سیاحت کوفروغ دینے کے خاطر بہت کچھ کیاگیاہے ہم نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے انہیں سیاحوں کی سیروتفریح کے لئے منتخب کیاہے وہی ہوم سٹے سیاحت کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے او ردور دراز علاقوں میں جو سیاحتی مقامات ہے اس سے سیاحت کے لئے چننا کالے دارد والامعاملہ ہے او رجس بڑی تعداد میںسیاح ایسے مقامات کا رُخ کرر ہے ہیں وہ مستقبل کے حوالے سے خو ش آئینداقدام ہے ۔