منشیات کے خلاف جموںو کشمیر پولیس کی جنگ شدت کے ساتھ جاری

ترکانجن بونیار اوڑی کی خاتون سمگلر گرفتار ہیروئن ضبط
سرینگر//منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر بارہمولہ کے سرحدی علاقے ترکانجل ونیار اوڑی سے خاتون گرفتار ،ہیروئن ضبط ،تحقیقات شرع مزید گرفتاریاں متوقع ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کی تسکری کے خلاف جنگ جاری ،ترکانجن اوڑی میں منشیات کی خرید فروخت کے بارے میں مصدقہ اطلاع پولیس کوملی جسکے بعد ایس ڈی پی او اوڑی کی سربراہی میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گیئی۔ خصوصی پولیس پارٹی نے ترکانجن اوڑی کے علاقے میں ایک رہائیشی مکان پرچھاپہ ڈلاتلاشی کارروائی عمل میںلائی اور رہائشی مکان سے نوگرام ہیروئن ضبط کر کے خاتون سمگلر جس کی شناخت فرہت عرف فینسی کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میںلائی ۔پولیس کے مطابق مزکورہ خاتون کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ وہ منشیات کادھند چلا رہی ہے پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ شروع کی گئی اور مزید گرفتاریوں کوخارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ادھرعوامی حلقوں نے جرائم میں مسلسل اضافہ ہونے پرتشویش کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ بڑی تعداد میں اب خواتین بھی جرائم کی دلدل میں شامل ہوتی جارہی ہیں دو خواتین کو جعلی آئی پی ایس اور پولیس کانسٹیبل ہونے کی بناء پرگرفتارکیاگیا جب کہ مزیدد وسے تین خواتین کو بھی مختلف سرکاری اداروں کے سربراہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا اور جس بڑے پیمانے پر جرائم میں اضافہ ہورہاہے اس سے ختم کرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہراہ کرنا ہوگا ۔