سرنکوٹ کا دور افتادہ گاؤں ’ہل کاکا‘ آج بھی بیشتر بنیادی سہولیات سے محروم

امیرالدین زرگر
سرنکوٹ // صدرمقام سرنکوٹ سے تقریباً پچاس کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں’ہل کاکا ‘آج بھی بیشتر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ طبی وتعلیمی ، مواصلاتی خدمات کے علاوہ سڑک جیسی سہولت بھی میسر نہیں۔ سماجی کارکن جاوید چوہدری نے بتایا کہ اس گاؤں کے لوگ آج بھی 1947 کے طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔اس گاؤں کی طرف انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ یہ گاؤں دو ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ سڑک کا کام سال 2014-15میں شروع کیاگیاتھا، زمین کی کٹائی کر کے چھوڑ دیاگیا۔ نو برس ہونے کو ہیں، انتظامیہ نے سڑک کی مزید تعمیر پر توجہ نہ دی۔بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی نہیں۔