علامہ انور شاہ اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی پونچھ میںدرج چہارم کے طلبہ وطالبات کے مابین شش ماہی مسابقۃ القرآن الکریم کا انعقاد

اُڑان نیوز نیٹ ورک
پونچھ //عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو عام کرنے اور فنِ تجوید کی ترقی و ترویج کے لیے ، قرآن پاک کی صحیح تلاوت کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے ہاکیہ اکیڈمی ابتداء سے ہی کوشاں ہے۔ اسی ضمن میں اکیڈمی کے زیر انتظام شیخ عبدالقادر جیلانی ؒہال میں شش ماہی مسابقۃ القرآن الکریم کا انعقاد کیا گیا جس میں درج چہارم کے طلبہ وطالبات نے دو فروعات میں حصہ لے کر اپنی قرآنی صلاحیتوں کا اظہار کیا-تقریب کا آغازتلاوتِ کلام الہٰی سے ہوا، جس کے بعد مسابقے میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے غلام نبی میر صدر آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن پونچھ (پروگرام آفیسر ) شریک ہوئے جنھوں نے تمام طلبہ وطالبات کو بیش قیمت پندونصائح سے نوازا ۔ انھوں نے ہاکیہ کی تعلیمی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کے تابناک مستقبل کے لیے دعائیہ کلمات کہے – حکم معلمہ نجمی کوثر سلمہا نے طلبہ وطالبات کو ان کارکردگی کی بنیاد پر نمبرات دیئے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کوماہ نومبر چودہ تاریخ میں منعقد ہونے والے ہاکیہ اکیڈمی کے پروگرام میں انعامات سے نوازا جائے گا ۔ آخیر میں مہمان کی انتظامیہ کی جانب سے چادر پوشی اور یادگاری مومنٹو کے ساتھ حوصلہ افزائی کی گئی ۔ تعارفی کلمات ہاکیہ پرنسپل انجینئر ارشاد اعظم نے پیش کئے جبکہ اکیڈمی کارڈی نیٹر ونگراں میڈم لالی جان نے شکریہ کلمات ادا کئے۔