گجربکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کے اے ایس افسر اور کرکٹر کی عزت افزائی

امیر الدین زرگر
سرنکوٹ// گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ہائی سکول مڑہوٹ کے اساتذہ نے کے اے ایس کوالیفائی کرنے والے محسن بلال چوہدری ،معروف کرکٹر ،تتاکوٹی چوٹی کوسرذد کرنے والے اوربہترین استاد قاسم چوہدری وٹیم کے اعزاز میں ایک مختصر پروگرام کا اہتمام کیا۔ مذکورہ اشخاص کی تقریب میں عزت افزائی کی گئی۔ مقررین نے محسن بلال ،قاسم چوہدری وٹیم کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے ہاڑی مڑہوٹ کا نام روشن کیا ۔ جوکہ علاقہ کے دیگر نوجوانوں کے لئے باعث ِ تحریک ہیں۔ پروگرام کی صدارت ایسوسیشن کے خزانچی عبدالرشید بھٹی نے کی ۔نظامت کے فرائض عبدلشکور گورسی نے انجام دیئے۔ فاروق کھٹانہ،معروف گوجری گلکار اشتیاق بھٹی،یونس انجم،شفیق میلو، جنک راج،زبیربھٹی کنیزعفت ،معروف گوجری گلوکار ایوب دیدڑ ،ماسٹراعجازقریشی،ماسٹرنورحسین ماسٹر نوراحمدانجم ، ماسٹرشفاعت خان، ماسٹر عباس چوہدری میڈم وینا کماری،میڈم بدرالالنسا،میڈم مصر کوثر، میڈم تعظیم اختر میڈم وجدہ پروین میڈم پروین اختر،میڈم زینب نور،میڈم رفعت جبین بھی موجود تھے۔