صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں سکائی واک اور پاروتی بھون کا افتتاح کیا

KATRA, OCT 12 (UNI):- President Droupadi Murmu with Jammu and Kashmir Lt. Governor Manoj Sinha inaugurating Sky Walk and remodeled Parvati Bhawan at Shri Mata Vaishno Devi Shrine, Katra on Thursday. UNI PHOTO-137U

جموں//صدر جمہوریہ ہند درو پدی مرمو اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوسرے دن جمعرات کو جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچی جہاں انہوں نے دوبارہ تعمیر شدہ پاروتی بھون اور 2 سو میٹر طویل سکائی واک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیںںٹ گورنر منوج سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او) انشول گرگ نے صدر جمہوریہ کو ان دو پروجیکٹوں کے متعلق جانکاری فراہم کی۔بعد ازاں صدر مرمو نے ویشنو دیوی مندر میں پوجا بھی کی۔جموں ہوائی اڈے پر جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما اور دیگر سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر کٹرہ میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور گاڑیوں وغیرہ کی تلاشی بھی کی جا رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ 2 سو میٹر طویل سکائی واک سے یاتریوں کا سفر آسان اور ہموار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 9.89 کروڑ روپیوں سے زیادہ کی لاگت سے تیار کی گئی اس سہولیت جو ٹریک کی سطح سے 20 فٹ اوپر ہے، یاتریوں کے کثیر جہتی بہائو اور منوکمنا بھون اور گیٹ نمبر 3 کے درمیان افرا تفری کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سکائی واک کو یاتریوں کے بہائو کو کم کرنے اور بھون میں بھیڑ کے بہتر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔حکام کے مطابق پاورتی بھون کو 15 کروڑ روپیوں کی لاگت سے مکمل طور پر سر نو تعمیر کیا گیا ہے اور یہ یاتریوں کے لئے ایک مفت سہولیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو سکائی واک کے ساتھ جوڑا دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقیبنی بنایا جاسکے کہ یاتری اپنا سامان جمع کرانے کے بعد براہ راست مندر پر جا سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس میں 15 سو لاکرز کی سہولیت دستیاب ہے۔قبل ازیں انہوں نے سری نگر میں راج بھون کے آڈیٹوریم کے احاطے پر پگوڈا کا پودا لگایا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘راج بھون آڈیٹوریم سری نگر کے احاطے میں پگوڈا کا پودا لگانے کے لئے معزز محترمہ درو پدی مرمو جی کے ہمراہ تھا’۔بتادیں کہ صدر جمہوریہ اپنے دو روزہ جموں و کشمیر کے لئے بدھ کے روز سری نگر پہنچیں جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعد ازاں صدر جمہوریہ سیدھے بادامی باغ فوجی چھائونی, جو فوج کی 15 ویں کور کا ہیڈ کوارٹر ہے، پہنچی جہاں انہوں نے شہدا کی یاد گار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔بادامی باغ فوجی چھائونی میں شہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صدر مرمو نے کشمیر یونیورسٹی کے 20 ویں کنووکیشن سے خطاب کیا۔ صدرجمہوریہ ہند کے دورے جموں وکشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا تھا۔یو این آئی