482ضابطہ فوجداری کے تحت دائر عرضی میں سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف ایل پی اے نہیں:ہائی کورٹ

482ضابطہ فوجداری کے تحت دائر عرضی میں
سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف ایل پی اے نہیں:ہائی کورٹ
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//ضابطہ فوجداری کی دفعہ482کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ سنگل بنچ کی طرف سے پاس کردہ آرڈر کو ایل پی اے رول 12کے تحت ڈویژن بنچ میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا ۔ اس سلسلہ میں شمشاد اختر بنام اعجاز پرویز شاہ (ایل پی اے نمبر80/2020)اور پرویز احمد فافو بنام امتیاز احمد(ایل پی اے نمبر84/2021)میں جموں وکشمیر ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے واضح طور فیصلہ صاد کر دیا ہے۔ یہ بات چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور جسٹس راجیش سیکری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایل پی اے کو خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہی۔ بنچ کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ362کے تحت فوجداری معاملہ میں سنگل بنچ کے فیصلے کی ایل پی اے میں نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ اس حوالے سے عدالت عظمیٰ اور جموں وکشمیر کے کئی فیصلوں میںپہلے ہی قانونی پوزیشن واضح کی گئی ہے۔ایل پی اے میں اپیلانٹ نے دفعہ482سی آر پی سی کے تحت جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا جس کو سنگل بنچ کے آرڈر کو چیلنج کیاتھا جس میں فاضل عدالت نے ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ ڈوڈہ کی طرف سے دفعہ156(3)ضابطہ فوجداری کے تحت جاری ہدایات کی بنیاد پر درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار نہ دیتے ہوئے پٹیشن خارج کر دی تھی۔