خطہ پیر پنجال میں اُردو ادب کے پچاس سال

راجوری میں دو روزہ جشن ِ ادب 10اکتوبر سے
اُڑان نیوز نیٹ ورک
راجوری//جموں ایند کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ‘ کلچرل اینڈ لیگویجز انجمن دبستانِ ہمالہ کے اشتراک سے ہمالین کالج کیمپس راجوری میں 10اکتوبر سے ’خطہ پیر پنجال میں اُردو ادب کے پچاس سال‘عنوان سے دو روزہ جشن ِ ادب کا اہتمام کر رہی ہے ۔اس میں خطہ پیر پنجال کی ادبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جس میں محفل ِ مقالات، محفل مذاکرہ، محفل ِ مشاعرہ اور محفل ِ افسانہ ہوگا۔