ننگالی اور پونچھ زون میںبین اسکول کھیل مقابلوں کا آغاز

جے بی سنگھ
پونچھ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس زون ننگالی کے زیر اہتمام ہائیا سیکنڈری سکول چنڈک میں کھو کھو، شطرنج، کیرم، کبڈی، والی بال اور بیڈمنٹن کے انڈر 14 اور انڈر 17 گرلز انٹر سکول مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں زون ننگالی کے مختلف سکولوں کی ساڑھے تین سو ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑی لڑکیوں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے ضلع کھیل افسرمحمد قاسم کی ہدایت اور زیڈ ای پی او پونچھ جتندر سنگھ کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنڈک نذر صاحب تھے، جنہوں نے تمام شرکاء سے ملاقات کی ۔انہوں نے نوجوانوں کی خدمات کیلئے متعلقہ محکمہ کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کر کے ننگالی کے نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ اس موقع پر زیڈ پی ای او جتیندر سنگھ نے تمام شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کو اس کے حقیقی جذبے کے ساتھ کھیلا جائے اور اپنی بہترین جیت یا ہار سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تمام میچوں کو ٹیکنیکل پینل نے انجام دیا جس میں فیزیکل ایجوکیشن ماسٹرس، فیزیکل ایجوکیشن ٹیچرس، رہبر کھیل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے افسران و ملازمین شامل تھے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض راجیش ٹنڈن، فزیکل ایجوکیشن لیکچرر نے انجام دئیے۔ دیگر اہم شخصیات میں فیزیکل ایجوکیشن ماسٹر دیویندر سنگھ اور وید پرکاش موجود تھے۔ مقابلوں میں کھو کھو میں ہائی سکول بانڈی چیچیاں دونوں گروپوں میں فاتح رہا، کبڈی میں گورنمنٹ ہائی سکول چنڈک دونوں گروپوں میں فاتح رہا، کیرم میں، انڈر 14 ہائی سکول چنڈک نے مڈل سکول بانڈیچیچیاں کو شکست دی۔ انڈر 17 میں، ہائی سکول چنڈک نے ہائی سکول ڈنگلہ کو ہرایا، بیڈمنٹن میں، انڈر 14 چکترو نے بیلہ جنیاڑ کو ہرایا اور 17 سال سے کم عمر کے مقابلہ میں ہائی سکول بانڈی چیچیاں نے ہائی سکول گرلز چنڈک کو ہرا دیا۔اس حوالہ سے سے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس زون پونچھ کی جانب سے بھی اسی طرح کے کھیلوں کا اہتمام ہوا، جہاں فیزیکل ایجوکیشن ماسٹرس، ٹیچرس اور رہبر کھیل ملازمین کی ٹیکنیکل خدمات شامل رہیں۔ اس موقع پر فیزیکل ایجوکیشن لیکچرر بچتر سنگھ، فیزیکل ایجوکیشن ماسٹر لسںراجیش کمار، ہرجیت کور، وجے کمار، سرلا بخشی، دویندر سنگھ اور دیگر فیزیکل ایجوکیشن ٹیچرس اور رہبر کھیل موجود تھے۔