این ڈی سی کا سلوتری میں

بچوں کے حقوق متعلق بیداری پروگرام
جے بی سنگھ
پونچھ//نیشنل ڈولپمنٹ یوتھ کلب پونچھ نے سلوتری میں بچوں کے حقوق اور تحفظ متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔این ڈی سی ٹیم کے ممبر نصیر یونس اور محمود نے طلباء کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا۔ ٹیم نے مختلف سماجی برائیوں کے بارے میں معلومات بھی شیئر کیں اور طلباء￿ سے درخواست کی کہ وہ 1098 پر ان سماجی برائیوں کی اطلاع دیں۔ ٹیم نے اسکول کے عملے کے ساتھ کچھ حفاظتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے درخواست کی کہ طلباء کو غیر محفوظ مقامات پر جانے کی اجازت نہ دیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ مڈل اسکول دیویتا دھارگلون میں ایک آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا ۔ٹیم کے رکن شکیل احمد نے طلباء کو مختلف ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کے بارے میں خبردار کیا اور طلباء سے کہا کہ اگر انہیں کوئی خطرہ یا مسئلہ محسوس ہو تو وہ 1098 یا 112 پر اطلاع دیں جو کہ ٹول فری نمبر ہیں۔