رام بن کے دیہاتی علاقوں میں جل جیون مشن کے پروجیکٹ عوامی مفاد سے بالاتر۔

منگت میں لوگوں کا محکمہ پر من مانی کرنے کا الزام ، حکام سے مداخلت کی اپیل۔
قمر الدین منہاس
رام بن // تحصیل کھڑی کے دور دراز علاقہ منگت میں آج مقامی لوگوں نے ایک پرامن احتجاج کرتے ہوئے علاقہ میں جل جیون مشن کے تحت زیر تعمیر پروجیکٹ کو عوام کے فائد سے بالاتر ہے کیونکہ محکمہ یہ پائپ لائن پروجیکٹ اپنی من مرضی کے بغیر ہی تعمیر کر رہا ہے جس سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ منگت کے علاقہ میں مقامی لوگوںنے گل محمد جان کی قیادت میں پرامن احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے لیے جل جیون مشن کے تحت ایک پائپ لائن جو برن مرگ سے منظور ہوئی ہے جس میں ایک گریوٹی لاین اور ایک دس ہزار گیلن کا حوض بنانا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے پائپ لائن کے لئے کو کوئی پلان نہیں بنایا گیاہے اور محکمہ اپنی من مرضی سے یہ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مطابق کہ پائپ لائن کے لئے ایک رائے پاس کی گئی تھی جس سے پانی سپلائی میں اضافہ ہوتا اور علاقہ کی عوام سیراب ہوتی لیکن بد قسمتی سے محکمہ جل شکتی سے عوام کی رائے کو بالا طاق رکھ کر پائپ لائن کو پرانی لائن سے جوڑا ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے اور لوگوں نے اس تعمیراتی کام پر روک لگا دی گئی ہے تاکہ جل جیون کے اس پروجیکٹ کی پائپ لائن کو دوسرے چشمے سے جوڑا جائے جس سے عوام کو پانی سپلائی میں اضافہ ہوسکے اور لوگوں کو فائدہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اس پروجیکٹ کی پائپ لائن کو پہلے والا چشمہ کا پانی کم ہے جس میں صرف ایک انچ پانی ہے اور اس چشمہ پر پہلے ڈیڑح انچ پائپ لگی ہے اب اگر اس چشمہ پر دوسری لاین بنائی جا رہی ہے جو برائے نام ہے کیونکہ محکمہ اس پائپ لائن کو لاگر پیسہ نکالنے کے چکر میں ہے۔ جہاں پانی ہو یا نہ ہو تو صرف سرکاری خزانے سے لاکھوں روپیہ خرچ کرنا بے سود ہے۔احتجاجیوں نے کہا کہ اس طرح کی پلانگ زمینی سطح کے دیکھے بغیر بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کا مطالبہ ہے کہ جس چشمہ پر کام شروع کیا گیا اگر وہاں سے پیتم رنگ اب کو ایڈ نہ کیا گیا۔ اس پر کام کرنے کا عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہ ہوگا ۔عوام برن مرگ کڑجی کے لوگوں نے اس سے قبل متعلقہ محکمہ سے لائن کو دوسرے چشمہ سے پائپ لائن جوڑنے کی گذارشات کی تھی لیکن عوام کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے ۔عوام نے کہا کہ محکمہ نے یہ پلان دیکھے بغیر اپنی منشاکے مطابق پلان مرتب کیا ہے،جس سے عوام میں تشویش ہے ایک انچ پانی والے چشمے پر دوسری گریوٹی لاین صرف سرکاری خزانے کو نقصان کرنا بلکہ لوگوں کا کوئی فائدہ نہ ہو گا اس لیے عوام کی طرف سے ضلع انتظامہ خاص کر ڈی سی رامبن، ایس ڈی ایم بانہال و متعلقہ محکمہ سے گزارش کی ہے جہاں سے پہلے کام شروع کیا گیا اسی چشمے سے کام شروع کیا جا ئے گا اگر پہلی لائن پر ہی دوسری لائن بنانے کی کوشش کی گئی تو لوگوں کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس دوران غلام قادر کو ٹے، عبدلعزیز کو ٹے، ریاض احمد لون ، غلام حسن لون ظاہر ، ریاض عبد الرشید نایک ، غلام محمد نائیک ،مولوی بشیر احمد کوٹے، نظیر احمد کو ٹے، ریاض گل اور محمد شعبان لون کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔