مینڈھر میں شراب خانہ بند کیاجائے

نماز جمعہ کے بعد امام جامع کی پریس کانفرنس
طارق خان انقلابی
مینڈھر//امام مرکزی جامع مسجد مینڈھر مولانا سلطان نقشبندی نے انتظامیہ پرزور دیا ہے کہ مینڈھر میں شراب خانہ بند کیاجائے۔ نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اانہوں نے کہا ’’ ہمیں اپنے بچوں کے لئے معیاری تعلیم چاہئے نہ کہ شراب خانہ ،سرکار کو چاہئے کہ تعلیم اور صحت شعبہ پر توجہ مرکوز کی جائے جس سے ملک کی ترقی ہوگی ، اگر سرکار کچھ دینا چاہتی ہے مینڈھر میں ٹیکنیکل کالج و دیگر بنیادی سہولیات دے تاکہ یہاں کے نوجوان علی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں‘‘۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور مینڈھر میں شرب خانے کا فیصلہ واپس لیاجائے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو اور معزین علاقہ بھی موجودرتھے۔