مڈل سکول کھیتاں درابہ کی عمارت خستہ حالی کاشکار

طلباء کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
امیرالدین زرگر
سرنکوٹ//تعلیمی زون بفلیاز میں قائم گورنمنٹ مڈل سکول کھیتاں درابہ کی اسکولی عمارت خستہ حالی کاشکار ہے ۔حکومت نے اگر چہ رواں برس سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعداد بڑھانے کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی جس میں کافی تعداد بڑھی ہے لیکن اسکولوں میں انفراسٹریکچر کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔ مڈل اسکول کھیتاں درابہ کی موجودہ عمارت محض دو کمروں پر مشتمل ہے ،ایک کمرہ دفتر اور ایک دفتری مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ دوسرے کمرے کی دیوار اور چھت سے پانی آتا ہے ۔اسکول میں 63 طلبائزیرتعلیم ہیں ۔والدین کی شکایت ہے کہ ابھی تک سکول میں طلباء کو کتابیں بھی فراہم نہیں کی گئیں ۔پرانی کتابوں اور موبائل پر دیکھ کر تعلیم حاصل کرنی پڑھ رہی ہے ۔رابطہ کرنے پر چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے بتایا کہ میں ذونل ایجوکیشن آفیسر بفلیاز کے نوٹس میں لاتا ہوں وہ اس کو دیکھے گے ۔