ایس ڈی ایم کا سنگیوٹ دورہ

ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا
طارق خان انقلابی
مینڈھر//ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان نے محکمہ تعمیرات عامہ، جل شکتی، دیہی ترقی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر، جونیئر انجینئر، نائب تحصیلدار بھاٹہ دھوڑیاں اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ بالاکوٹ کے دور افتادہ گاؤں سنگیوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعدد تعمیراتی کاموں، اسکولوںِ، صحت مراکز کا دورہ کر نے کے علاوہ 3کروڑ روپے کی لاگت سے نبارڈ سڑک پر جاری تعمیری کام کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاو ہ انہوں نے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کا جائزہ لیا اورمتعلقہ حکام کو لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ایکشن ٹیکن رپورٹ بھی پیش کرنے کو کہا۔