گبر بدھل علاقہ میں آتشزدگی سے مکان خاکستر

اُڑان نیوز
بدھل //بدھل کے علاقہ گبر میں سریانی نکہ کے مقام پر گذشتہ روز آتشزدگی کی واردات میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچایا۔ ملی جانکاری کے مطابق چوہدری محمد منشی ولد فتح محمد کی تین منزلہ عمارت آگ کی نذر ہوگئی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ بھاجپا لیڈر منظور نائی، سرپنچ محمد شبیر افلاطون، نذیر محمد وغیرہ نے متاثرہ گھر کا دورہ کر کے وہاں نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ شخص کی مالی مدد کی جائے۔