ندی نالوں کے قریب نہ جائیں

ضلع انتظامیہ پونچھ کی عوام کو ایڈوائزری جاری
جے بی سنگھ
پونچھ//حالیہ دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے پونچھ کے دریاؤں اور نالوں میں پانی کا بہاؤ کافی تیز ہو چکا ہے، اسی تیز بہاؤ کے کارن پونچھ ضلع کے سرحدی علاقے سے تعلق رکھنے والی دو خواتین بیتاڑنالے میںبہ گئی تھیں، جن میں سے بڑی مشکل سے ایک کی جان کو بچایا گیا ہے جبکہ دوسری جاں بحق ہوگئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ یاسین محمد چوہدری نے ایک ایڈوائزری زیر نمبر DMP/JC/652-62 جاری کرکے عوام پونچھ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ندی نالوںکے نزدیک نہیں جائیں۔ انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ اے سی آر پونچھ، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ مینڈھراور سرنکوٹ، سبھی تحصیلداروں، ڈی آئی او اور تھانے داروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس عمل میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔