مینڈھر میں شراب خانہ بند کیاجائے

ڈی ڈی سی ممبر ان کی صدارت میں اعلیٰ سطحی وفد ایس ڈی ایم سے ملاقی
طارق خان انقلابی
مینڈھر//بی جے پی لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو ،ڈی ڈی سی میاں محمد فاروق چوہدری کی قیادت میں مینڈھر کے معززین، علماء اور اہم سماجی شخصیات کے وفد نے ایس ڈی ایم مینڈھر جہانگیر خان سے ملاقات کی اور اُنہیں ایک یادداشت پیش کی۔ اس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ مینڈھر میں شراب خانہ بند کیاجائے۔ مینڈھر میں کسی بھی صورت میں شراب کی دکان منظور نہیں، اگر انتظامیہ نے عوام کیخلاف جاکر یہاں پر شراب کی دکان کھولنے کی اجازت دی تو پھر اِس کے سخت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا’’ہمیں اپنے بچوں کے لئے معیاری تعلیم چاہئے نہ کہ شراب خانہ ،اگر سرکار ہمیں کوئی چیزدینا چاہتی ہے تو مینڈھر میں ٹیکنیکل کالج و دیگر بنیادی سہولیات دے تاکہ یہاں کے نوجوان علی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔