پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ ،نوجوان زخمی

جے بی سنگھ
پونچھ//جمعرات کو تقریباً سوا چار بجے کے قریب لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں قصبہ میںفنگر گیٹ وارڈ نمبر چار کے جنگلاتی علاقہ میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔ اس کی شناخت محمد جاوید ولد محمد شریف عمر تقریباً پچیس سال کے طور پر ہوئی۔زخمی کو فوراً راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔ ضلع ہسپتال پونچھ کے ڈاکٹر روبینہ اور سرجن ڈاکٹر آر کے بھگت کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے خالی ہے۔